Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مشکوک پیکٹ کھلتے ہی درجنوں افرد بیمار،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ

واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکی فوجی اڈے پرمشکوک پیکٹ کھولنے سے متعدد افراد بیمار ہوگئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر ایک مشکوک پیکٹ پہنچا جسے کھولنے کے بعد متعدد افراد کے بیمار ہونے کی اطلاعات ملیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فوجی اڈے پر پہنچنے والے مشکوک پیکٹ میں سفید پاؤڈر تھا تاہم بیمار افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فوجی اڈے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے مشکوک پیکٹ کھولنےکے بعد فوجی اڈے پر ایک عمارت کو خالی کرا دیا گیا تھا جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فوجی اڈے پر صدر، نائب صدر اورکابینہ ارکان اکثر جاتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز اس فوجی اڈے پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں:
افسوسناک خبر :پولیس کانسٹیبل دم توڑ گیا

یہ بھی پڑھیں