Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

فیلڈمارشل نےشاندارقیادت فراہم کی،مریم نواز

لندن (اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زبردست قیادت فراہم کی ہے، اور اب پوری دنیا پاکستان کی بات کو سن رہی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اُنہوں نے کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ اُن کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کو چلانا آسان کام نہیں تھا لیکن سی سی ڈی پروگرام کے باعث عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب لندن پہنچ گئی ہیں جہاں وہ دو روز قیام کے بعد برازیل روانہ ہوں گی۔ مریم نواز برازیل میں ہونے والے کوپ 30 (COP30) اجلاس میں شرکت کریں گی، جہاں وہ پنجاب کے فلیگ شپ ماحولیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام، ای موبلٹی منصوبے اور کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈر شپ پر بھی گفتگو کریں گی۔

مریم نواز کی مختلف عالمی رہنماؤں اور اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں، جن میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر، ورلڈ بینک کے کلائمیٹ چینج گلوبل ڈائریکٹر اور یو این ڈی پی (UNDP) کے عہدیدار شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
خوشخبری ،،،،،،ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ؟

یہ بھی پڑھیں