واشنگٹن ( اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ واشنگٹن ڈی سی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرین نے ’ٹرمپ مسٹ گو ناؤ‘ کے عنوان سے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے کیپیٹل ہل تک مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے اور وہ اس وقت تک متحرک رہیں گے جب تک ٹرمپ کو اقتدار سے نہیں ہٹایا جاتا۔
اس دوران ہزاروں لوگ نعرے لگاتے رہے کہ ٹرمپ کو اب جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں پابندی! کرکٹ وکٹوریا نے سخت فیصلہ سنا دیا


