مصر (اوصاف نیوز) شبرا الخیمہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، فون چارجر سے لگنے والی آگ کے باعث پورا خاندان موت کی وادی میں پہنچ گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپارٹمنٹ میں موبائل فون کے چارجر سے زبردست آگ بھڑک اُٹھی، آگ باورچی خانے سے شروع ہوئی اور تیزی سے اپارٹمنٹ کے باقی حصوں میں پھیل گئی۔ گاڑھا دھواں اٹھنے لگا جس سے بچوں سمیت خاندان کے افراد کا دم گھٹنے لگا۔
عینی شاہدین کے مطابق بچوں کے رونے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں، پڑوسیوں نے بھی آگ پر بجھانے کی کوشش کی، آگ پر قابو پانا مشکل تھا کیونکہ آگ کے شعلوں نے چند منٹوں میں ہی پورے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق حکام کو شبرا الخیمہ کے علاقے بیجا م میں ایک بڑی آگ کے بارے میں پڑوسیوں نے اطلاع دی، پہنچنے پر سول ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز نے آگ پر قابو پالیا اور خاندان کے تمام افراد کی موت کا بتایا۔ مرنے والوں میں ایک ماں، اس کی بہن اور اس کے چار بچے شامل تھے۔
اپارٹمنٹ کے دروازے کے سامنے لوہے کے گیٹ کی موجودگی بچوں کو بچانے کے لیے پڑوسیوں کے داخل ہونے میں تاخیر کا سبب بن گئی۔ اندر داخل ہونے پر لوگ پانچ جلی ہوئی لاشیں دیکھ کر صدمے سے دوچار ہوگئے۔
ایک عینی شاہد کے مطابق اپارٹمنٹ کے اندر ایک خصوصی ضرورت والے بچے کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہوگا،ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی، وفاقی وزیر قانون


