Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

نیویارک کے مسلم میئر نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ بنا دیا

نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی نے پاکستانی نژاد ماہر قانون لینہ ملیحہ خان کو اپنی عبوری ٹیم کی شریک سربراہ مقرر کیا ہے۔

34 سالہ زہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو عہدہ سنبھالیں گے اور وہ نیویارک شہر کی تاریخ میں پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر ہوں گے۔

نیویارک امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے جس کا سالانہ بجٹ تقریباً 116 ارب ڈالر ہے اور دنیا بھر میں اس کے انتظامی فیصلے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

36 سالہ لینہ ملیحہ خان، جو سابق امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں، 3 تجربہ کار نیویارک سٹی ہال حکام کے ساتھ اس عبوری ٹیم کی قیادت کریں گی۔

اپنے بیان میں لینہ خان نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایک ایسا شہر تعمیر کیا جائے جہاں محنت کش طبقہ بھی بآسانی زندگی گزار سکے۔
مزید پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

یہ بھی پڑھیں