اسلام آباد( اوصاف نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی .
ذرائع اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی اطلاعات انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں.سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اطلاعات سے سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے.
اہل خانہ نے مزید کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا،سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں.سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں.
مزید پڑھٰیں:شناختی کارڈ میں ازدواجی حیثیت کی تبدیلی! نادرا نے نئی فیس جاری کردی

