لاہور( اوصاف نیوز)زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
زمبابوے نے پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔
زمبابوے کرکٹ کے مطابق بلیسنگ موزارابانی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ نیومین نیام ہری کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز میں شرکت کریں گی جو 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں:میں بھی ووٹ دےسکتا تھا مگر نہیں دیا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی




