اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں بھی ووٹ دےسکتا تھا مگر نہیں دیا، عرفان صدیقی بیمار ہیں وہ بھی نہیں آئے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دےدی ہے، ترمیم کے حق میں 64 مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، اپوزیشن کی جانب سے 27ویں ترمیم کی منظوری کےعمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، انھوں نے کہا کہ بل پر تمام ارکان کو اظہارخیال کا موقع دیاگیا۔
انھوں نے کہا کہ اس بل میں تمام جماعتوں میں اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، 3 دن اس بل پر سینیٹ میں بحث کرائی گئی، تعلیم اور آبادی 2 معاملات پر مجھے تشویش ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں مسئلے کا حل تلاش کیا جائے، چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے میں نے سب کو موقع دیا، بل کوئی بلڈوز نہیں کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:کیا آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے والی ہے؟ نادرا نے خبردار کردیا




