اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ کیا آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہوچکی ہے یا ہونے والی ہے؟
نادرا آرڈیننس 2000، سیکشن (1) 9 کے تحت قومی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر ایک ماہ کے اندر تجدید کروانا لازم ہے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اپنی سہولت کے پیش نظر میعاد ختم ہونے سے کم از کم 90 دن پہلے شناختی کارڈ کی تجدید کروالیں جس کے لیے آپ کو مرکز جانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی فوری تجدید کروائیں یا پھر قریبی نادرا دفتر تشریف لے جائیں۔





