Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بلوچستان بھر میں تین روز کے لیے مسافر بس ٹرانسپورٹ معطل! نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ ( اوصاف نیوز) بلوچستان بھر میں تین روز کے لیے مسافر بس ٹرانسپورٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 12 نومبر سے 14 نومبر تک تمام مسافر بس سروسز بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق، فیصلہ صوبے میں حالیہ سیکورٹی خدشات کے باعث احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں‌:بلغاریہ اور جاپان کی حسینائیں شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں!

یہ بھی پڑھیں