لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف شہروں میں سرگرم 8 خطرناک گینگز کو مبینہ مقابلوں میں جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ حکام کے مطابق ان کامیاب کارروائیوں پر متعلقہ ٹیموں کے لیے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے نقد انعامات کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کی مختلف ٹیموں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا، جن کے بعد انعامات کی درج ذیل سفارشات کی گئی ہیں.
فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے نقد انعام کی تجویز جبکہ ملتان کےوسیم کلہاڑا گینگ کے صفائے پر 80 لاکھ روپے انعام ،ساہیوال لوری گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی پر 50 لاکھ روپے انعام،لاہورگینگ ریپ کے ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر 50 لاکھ روپے انعام،حافظ آباد گینگ ریپ کیس کے ملزمان کی ہلاکت پر 50 لاکھ روپے انعام،راولپنڈی جھاکا گینگ کے خلاف کارروائی پر 45 لاکھ روپے انعام،سیالکوٹ بلال عرف بھالو گینگ کے خاتمے پر 25 لاکھ روپے انعام اورگوجرانوالہ کےبادام گل گینگ کے خاتمے پر 25 لاکھ روپے نقد انعام کی تجویز دی گئی ہے.
محکمہ سی سی ڈی کے مطابق یہ تمام کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہیں، جن سے پنجاب میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
حالیہ مہینوں میں صوبے بھر میں گینگ وار، اغوا برائے تاوان، اور گینگ ریپ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے بعد سی سی ڈی نے مختلف اضلاع میں ٹارگٹڈ آپریشنز کیے۔
مزید پڑھٰیں:اگر رویہ نہ بدلا تو ایسا نہ ہو کہ ان کے لیڈر کی وقت سے پہلے ہی فاتحہ پڑھ لی جائے، حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا

