اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کو خبردار اگر رویہ نہ بدلا تو ایسا نہ ہو کہ ان کے لیڈر کی وقت سے پہلے ہی فاتحہ پڑھ لی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں آج جو مقام پاکستان کو ملا ہے اس کی مثال شاذ و نادر ہے۔
وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ ملکی مفاد سب سے مقدم ہے اور کوئی بھی ملک مخالف عناصر پاکستان میں برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی دہائیوں تک میزبانی کی گئی، مگر جو پاکستان کے خلاف ہیں ان کے ساتھ دشمنی ہے، اختلافات کے باوجود قوم نے کبھی بھی ملک کے خلاف سوچا نہیں، اور مقامی لوگوں کو دہشت گردوں کے حملے بند کرنے کے لیے کہنے کے باوجود بھی دہشت گردوں نے حملے جاری رکھے۔ اُن کے الفاظ میں: “ہم اپنے عوام کا تحفظ کریں گے اور دہشت گردوں کا پیچھا کر کے انہیں ختم کریں گے۔”
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کا بدخواہ ہے ہماری اس سےدشمنی ہے، ہم نےبھی جیلیں کاٹی ہیں لیکن ملک کےبارےمیں کبھی برانہیں سوچا، ہمارےاختلافات ہوسکتےہیں لیکن ہم نےکبھی کسی کواکسایانہیں، کبھی مقامی لوگوں کویہ نہیں کہاکہ دہشت گردوں پرحملہ نہ کرووہ بھی حملہ نہیں کرینگے، مطلب یہ دہشت گردوں کوکہتےہیں کہ پاک افواج،پولیس پرحملےکرو، ہم اپنےعوام کاتحفظ کریں گےاوردہشت گردوں کاپیچھاکرکےانہیں ختم کریں گے.
سہیل آفریدی کے حوالے سے انھوں نے کہا وزیراعلیٰ کے پی نے جو فورسز سے متعلق گفتگو کی ہے ان پر ہی الزام لگاتے ہیں، جو بارڈر پر پہلی گولی کا شکار بنتے ہیں ، نادان دوستوں کو مشورہ ہے ٹھنڈے دماغ سے سوچیں پاکستان مقدم ہے یا نہیں۔
پی ٹی آئی سے متعلق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ جو بھی ملا وہ رُل گیا، سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کو دیکھیں، ان کا بیڑا غرق ہوگیا ۔۔ ان کا ایک کام ہے کہ لیڈر باہر آجائے ، لیکن یاد رکھیں وہ اسی وقت باہر آئے گا جب عدالتیں اسے چھوڑیں گی۔
حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا کہ، اگر رویہ نہ بدلا تو ایسا نہ ہو کہ ان کے لیڈر کی وقت سے پہلے ہی فاتحہ پڑھ لی جائے۔
مزیدپڑھیں:عدالت سے پی ٹی آئی کے لیے بری خبرسامنے آگئی!


