Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سپلیمنٹری گرانٹس پرشکنجہ! آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد( اوصاف نیوز) آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ شفافیت اور تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس پر وفاقی حکومت کے اختیارات کو محدود کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں گزشتہ 10 سال کی سپلیمنٹری گرانٹس کے خصوصی آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ شفافیت اور تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس پر وفاقی حکومت کے اختیارات کو محدود کیا جائے۔

آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن بجٹ کے عمل کے اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ مشن پبلک فنانس مینجمنٹ کے اہداف کے نفاذ اور بجٹ کے عمل میں تبدیلیوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل پبلک فنانس مینجمنٹ اسسمنٹ پر بھی غور کیا جائے گا اور آڈیٹر جنرل سپلیمنٹری گرانٹس کے طریقہ کار کی نگرانی کے لیے آڈٹ کریں گے۔

بجٹ کال سرکلر جاری کرنے کے لیے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ میں بھی کچھ ترامیم متوقع ہیں۔

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے بجٹ کے عمل اور مالیاتی انتظام کو مزید موثر بنانے کے لیے تقریباً ایک ہفتے تک تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی

یہ بھی پڑھیں