اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی دارالحکومت کی کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید افرا تفری پھیل گئی جبکہ ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
جاں بحق افراد کے نام
حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست درج ذیل ہے:
جن میںافتخار علی،سید سجاد شاہ،طارق خان،افتخار خان،سبحان الدین،ثقلین مہدی،صفدر علی،شاہ محمد ساجد،زبیر گھمن ایڈووکیٹ،محمد عبداللہ شامل ہیں ایک میت تاحال ناقابلِ شناخت ہے.
زخمی پولیس اہلکار
خودکش دھماکے میں اسلام آباد پولیس کے متعدد اہلکار بھی زخمی ہوئے، جن میں شامل ہیں:
محمد عمران (ہیڈ کانسٹیبل)،عمران جاوید ( کانسٹیبل، تھانہ کوہسار)،ارشاد (اے ایس آئی، تھانہ رمنا)،محمد رمضان(بلوچستان پولیس سے تعلق)
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں دھماکے کے متاثرین کے لیے معلوماتی کاؤنٹر قائم نہ ہو سکا، جس کے باعث شہریوں کو اپنے پیاروں کی تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت اور علاج معالجے کے حوالے سے لوگوں کو بار بار مختلف شعبوں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق، دھماکہ خودکش نوعیت کا تھا جس میں ایک مشتبہ حملہ آور نے خود کو عدالت کے قریب اڑا لیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملہ: تمام طلبا اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

