لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے کھل کر بات کی، نمرہ مہرہ نے کہا آج تک سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے کچھ ڈیسکس نہیں کیا لیکن کافی ٹائم خاموش رہی۔
گلوکارہ نمرہ مہرہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ جو میرے ساتھ ہوا وہ بتانا چاہتی ہوں، میں اپنی سابقہ کمپنی اور اس کے سی ای او جبران خان کے بارے کچھ بتانا چاہتی ہوں۔
گلوکارہ نمرہ مہرہ نے بتایا کہ’ میں نے 2 سال ان لوگوں کے ساتھ کام کیا، اندھا اعتماد کیا، مجھے کہا گیا سارے کنڑیکٹ شیئر کئے جائیں گے، میرے گانوں کو پروموٹ کیا جائے گا، آرٹسٹ کو پروموٹ کیا جائے گا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، میں نے خود اپنی محنت کے بل بوتے پر اپنے گانوں کو پروموٹ کیا جو کہ سارا کام کمپنی کا تھا۔
گلوکارہ نے بتایا کہ مجھے پریشرائز کیا گیا کہ یہ سارا کام آپ نے خود کرنا ہے اور سارا کریڈٹ کمپنی نے لے لیا، جب میں نے اپنے کنٹریکٹس، پیمنٹ کا سوال کیا تو مجھے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا یا اس بات کو اگنور کر دیا جاتا تھا جیسے اس بات کی کوئی اہمیت ہی نہ ہو۔
مزید پڑھیں:
مہوش حیات کا خواتین کے حوالے سے اہم بیان

