Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

محسن نقوی کا اعلان: سری لنکن کرکٹرز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سرکاری مہمان ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر فریڈ سری ویرتھنے سے ملاقات کی۔

اجلاس میں سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے منیجرز، سی او اوز، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے شرکت کی۔

چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے سری لنکن ٹیم کو سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے ٹیم کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں‌:روسی ہائپر سانک میزائل سے لیس مِگ 31 اغوا کرنے کی کوشش ناکام، یوکرینی انٹیلی جنس اور ایف 16 بیس تباہ

یہ بھی پڑھیں