بھیرہ ( اوصاف نیوز)موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب نجی کمپنی کی بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا۔ بس ڈرائیور اور بس ہوسٹس موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ چار مسافر شدید زخمی اور چھ معمولی زخمی ہوئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق بس لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی جانب سے سڑک سے ہٹنے کے باعث پیش آیا جس کے باعث وہ بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس موٹر وے سے نیچے جاگری۔
ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:سری لنکن کرکٹ ٹیم واپس جانے کی خواہاں!جانئے تفصیلات

