Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

حج 2027 رجسٹریشن، سوا تین لاکھ سے زائد عازمین کا اندراج مکمل

اسلام آباد: حج 2027 رجسٹریشن کے لیے حکومت کی جانب سے متعارف کرایا گیا ڈیجیٹل نظام تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے اب تک سوا تین لاکھ سے زائد افراد حج 2027 تا 2030 کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حج پورٹل کے ذریعے 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد نے اندراج کرایا، جبکہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے 43 ہزار عازمین نے رجسٹریشن مکمل کی۔

اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ افراد میں 2 لاکھ 35 ہزار شہریوں نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 90 ہزار افراد نے نجی حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کے مطابق رجسٹرڈ عازمین میں 1 لاکھ 91 ہزار مرد اور 1 لاکھ 34 ہزار خواتین شامل ہیں، جو آئندہ برسوں میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

حکام نے بتایا کہ حج 2027 رجسٹریشن کا آن لائن عمل اگلے اعلان تک جاری رہے گا، تاکہ مزید شہری آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔

دوسری جانب نیشنل آئی ٹی بورڈ نے حج واجبات کی آن لائن ادائیگی کے لیے بھی جدید نظام تیار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق حج پیکیجز، اخراجات اور ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں