Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سینیٹر فلک ناز کی آنکھیں نم! عرفان صدیقی کی انسانیت نے سب کو حیران کر دیا!

اسلام آباد( اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز چترالی کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے صدمہ ہوا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز چترالی نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے گرفتار کیا گیا تو میرے بھائی شفیق، میرے دوست اور ساتھی عرفان صدیقی صاحب نے سب سے پہلے میرے بچوں سے رابطہ کیا۔

فلک ناز چترالی نے کہا کہ جب وہ جیل میں تھیں تو عرفان صدیقی خود میرے بچوں کے لیے ناشتہ اور کھانا لایا کرتے تھے اور بچوں کو تسلی دیتے تھے کہ اگر تمہاری والدہ جیل میں ہیں تو میں تمہارا چچا ہوں، میں حاضر ہوں، تمہیں جس چیز کی ضرورت ہو، بتاؤ۔

واضح رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی پیر کو انتقال کر گئے تھے۔ عرفان صدیقی دو ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

سینیٹر عرفان صدیقی مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے، وہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔
مزید پڑھیں‌:وزارتِ عظمیٰ چند ماہ کی مہمان؟ کیئر اسٹارمر پر قیادت چھوڑنے کا دباؤ!

یہ بھی پڑھیں