Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

کرکٹ بورڈ مجھے عزت سے بلائے تو کردار ادا کروں گا: شاہد آفریدی

لاہور( اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ مجھے عزت سے بلائے گا تو کردار ادا کروں گا۔

شاہد آفریدی نے لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی پہنچنے پر پاکستانی اور بھارتی طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ ٹیم کے باپ کا کردار ادا کرتا ہے، اگر بورڈ مجھے عزت سے بلائے گا تو کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور سیاسی نظام دونوں ٹھیک نہیں، سوشل میڈیا پر بدتمیزی کا طوفان ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آج تک انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں لیکن آنے والے کل کے بارے میں کون جانتا ہے کہ کرکٹ پاک بھارت تعلقات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ مودی حکومت سے پہلے ان کی بھارتی کرکٹرز سے بہت اچھی دوستی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کے لیے ابھی بھی سیاسی سپیس موجود ہے:فیصل واوڈا

یہ بھی پڑھیں