Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سرچ آپریشنز: 56 غیر قانونی افغان باشندے زیر حراست

راولپنڈی( اوصاف نیوز) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 1350 گھروں، 183 دکانوں اور 33 ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشنز میں 1300 سے زائد افراد کی تفصیلات چیک کی گئیں جب کہ 56 غیر قانونی افغان باشندوں اور ایک اشتہاری کو حراست میں لیا گیا۔

سرچ آپریشنز کے دوران 9 کباڑ خانوں، 8 بس ٹرمینلز، 4 مارکیٹوں کو بھی چیک کیا گیا جبکہ کرایہ داروں کی کرایہ داری کی تفصیلات بھی چیک کی گئیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ سرچ آپریشن تھانہ سٹی، بنی وارث خان، نیو ٹاؤن، صادق آباد، پیر ودھائی، رتہ امرال، گنج منڈی، کلر سیداں، روات، چونترہ، گوجر خان، دھمیال، صدر واہ، نصیر آباد، مورگاہ اور سول لائنز کے علاقوں میں کیے گئے۔
مزید پڑھیں‌:روزگار کے مواقع! پاکستان میں گوگل کروم بکس بنانے کی تیاریاں مکمل

یہ بھی پڑھیں