اسلام آباد(اوصاف نیوز)جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا، وزارت قانون و انصاف نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری دی۔
اس تقرری کے بعد جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے اور نوٹیفکیشن بھی آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:نیا نظام عدلیہ میں انتشار اور غیر یقینی کی کیفیت پیدا کرے گا،اعتزاز احسن


