Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سپریم کورٹ کا پہلا ججز روسٹر جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا پہلا ججز روسٹر جاری، آئندہ عدالتی ہفتے کے لئے 8 ریگولر بینچز تشکیل دئیے گئے ہیں ۔

بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر کیسز کی سماعت کریں گے، بینچ نمبر دو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل بینچ نمبر تین جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل، بینچ نمبر چار جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے۔

بینچ نمبر پانچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی کیسز کی سماعت کریں گے، بینچ نمبر چھ جسٹس نعیم افغان، محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میانگل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے۔

ساتویں بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل احمد کیسز سنیں گے جبکہ آٹھویں بینچ میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کیسز کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں:خوشخبر ی :پی ٹی آئی رہنما کو بڑا ریلیف مل گیا؟

یہ بھی پڑھیں