Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر پولیس حراست سے فرار

راولپنڈی (اوصاف نیوز) کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کے پولیس حراست سے فرار ہونے کے معاملے پر چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کا پولیس حراست سے فرار کا انکشاف سامنے آیا۔

تھانہ چکری پولیس نے اس واقعے کے بعد چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، مقدمے میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل یاسر، احمد بلال اور ڈرائیور شہزاد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال سنگھیڑا کو 13 نومبر کو لاہور سے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا گیا تھا، واپسی کے دوران ملزم نے پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر چکری موٹروے ریسٹ ایریا سے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

عدالتی ریمانڈ کے دوران فرار کے واقعے پر محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

ملزم پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کے بدلے کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی فرار میں اہلکاروں کی غفلت یا ملی بھگت شامل ہو سکتی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ خطر ناک بیماری میں مبتلا

یہ بھی پڑھیں