لاہور (اوصاف نیوز) رائے ونڈ کے قریب باراتی کوسٹر حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور مین رائیونڈ کے قریب باراتی کوسٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
باراتی بجیاں سے رائے ونڈ آئی تھی اور واپسی پر کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق واہ کینٹ اور ٹیکسلا سے بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب موٹروے ایم فور شورکوٹ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
بس میں35 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں بارے اہم خبر


