Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

لیگی رہنما پر تشدد! سابق ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج

شیخوپورہ (اوصاف نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ممتاز محمود مون خان پر تشدد کیس کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد تھانہ صدر کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر شاہ فیصل کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں 9 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد انسپکٹر شاہ فیصل کو پہلے ہی معطل کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے صدر تھانے کی باغ چوکی میں کرپشن کے الزامات کی شکایت پر ایس ایچ او شاہ فیصل نے تین اہلکاروں کی مدد سے لیگی رہنما رانا ممتاز محمود مون خان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حراست میں لے لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ڈی پی او نے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کردیا۔

بعد ازاں ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے واقعے کی انکوائری کی جب کہ آر پی او شیخوپورہ رینج نے بھی مون خان تشدد کیس کی الگ سے تفتیش کی۔ انکوائری رپورٹ میں رانا ممتاز محمود مون خان کے الزامات درست ثابت ہونے پر انسپکٹر شاہ فیصل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
77 سال بعد چینی کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کا فیصلہمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں