راولپنڈی (اوصاف نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے اور جو حکمت عملی چل رہی ہے اسی کو جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ تمام نئے لڑکوں کو موقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مڈل آرڈر اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ بال سیریز میں کارکردگی اچھی رہی اور اسی رفتار کو برقرار رکھا جائے گا۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ صائم اور میں دونوں بولنگ کریں، ہمارے پاس اچھے آل راؤنڈر ہیں، ہم انہیں کھلائیں گے۔
مزید پڑھیں:تیز آواز میں موسیقی اور بار بار ہارن بجانے والی گاڑیوں کی اب اے آئی سے پکڑ ہوگی

