Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا عمل دوبارہ شروع

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب حکومت نے سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی بھرتی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا آن لائن پورٹل دو روز تک بند رہنے کے بعد جزوی طور پر بحال ہو گیا ہے تاہم امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ پورٹل میں تکنیکی مسائل بار بار سامنے آرہے ہیں، لاگ ان ہونے، ڈیٹا بچانے اور فارم جمع کرانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ امیدواروں کے مطابق پورٹل اب بھی بار بار کریش ہو رہا ہے جس کی وجہ سے درخواستیں جمع کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

بھرتی کے لیے 15 ہزار سے زائد آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، امیدوار 12 نومبر سے 21 نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق آئی ٹی ٹیم پورٹل کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے اور جلد ہی پورٹل کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:جڑواں شہروں میں یکساں اذان اور نماز اوقات کے نفاذ پر علما ءکا اتفاق

یہ بھی پڑھیں