اسلام آباد (اوصاف نیوز) برڈ فلو ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے اور یورپ میں مہلک وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا کے ایک فارم پر ایچ فائیو این ون برڈ فلو کی وبا پھیلنے کی اطلاع ملی ہے جہاں اس بیماری کے باعث 50 پرندے ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ برڈ فلو کو ایویئن انفلوئنزا بھی کہا جاتا ہے، یہ وائرل انفیکشن نہ صرف پرندوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ انسانوں اور دیگر جانوروں کو بھی متاثر کرسکتا ہے تاہم زیادہ تر وائرس صرف پرندوں تک ہی محدود ہوتے ہیں۔
H5N1 کو پرندوں کے لیے ایک مہلک وائرس کہا جاتا ہے اور یہ انسانوں اور جانوروں کو آسانی سے متاثر کر سکتا ہے۔ H5N1 1997 میں دریافت ہوا تھا اور اس سے متاثر ہونے والے تقریباً 60% لوگ مر چکے ہیں۔
برڈ فلو کی علامات میں کھانسی، اسہال، سانس لینے میں دشواری، سانس لینے میں دشواری، بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، ناک بہنا اور گلے کی سوزش شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:شاپنگ سیل: کیسپرسکی نے آن لائن خریداری کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی



