Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)مختلف علاقوں میں کل بروز 21 نومبر کو بجلی کی طویل بندش کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 20 اور 21 نومبر کو بجلی کی طویل بندش کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کیسکو نے کہا مختلف گرڈ اسٹیشنز پر ترقیاتی و مرمتی کام کے باعث متعدد فیڈرز سے بجلی معطل رہے گی۔

کیسکو اعلامیے میں بتایا گیا کوئٹہ شہر کے علاقوں جناح ٹاؤن، بروری روڈ اور جی او آر کالونی فیڈرز سے 10 بجے سے 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اس کے علاوہ شیخ ماندہ گرڈ کے جبل نور، داریم، ویسٹرن بائی پاس اور خروٹ آباد ، زرغون گرڈ کے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈرز سے 10:30 تا 2:30 بجلی بند رہے گی۔

انڈسٹرئیل گرڈ کے سریاب مل، شاہنواز، شموزئی، میاں غنڈی اور دیگر فیڈرز پر 11 بجے سے 3 بجے تک جبکہ گلستان اور قلعہ عبداللہ گرڈ پر بھی مرمتی کام کے باعث 10 تا 2 بجے بجلی بند رہے گی۔

مزید برآں 20 اور 21 نومبر کو سریاب گرڈ کے نیو و اولڈ جان محمد روڈ، مری آباد، کاسی ون اور کاسی ٹو فیڈرز پر 10 تا 2 بجے بجلی بند رہے گی۔
اعلامیے نے کہا 21 نومبر کو مری آباد گرڈ کے سید آباد فیڈر، شیخ ماندہ گرڈ کے ائیرپورٹ روڈ، تکتو، دوستین اور چشمہ فیڈرز پر 10:30 تا 2:30 بجے بجلی معطل رہے گی۔

بارکھان اور کوہلو گرڈز سے بھی 21 نومبر کو 9 تا 3 بجے بجلی بند رہے گی، جبکہ صحبت پور گرڈ سے بجلی 10 تا 2 بجے معطل رہے گی۔

کیسکو کے مطابق بندش کا مقصد سسٹم کی بہتری اور مرمتی کاموں کی بروقت تکمیل ہے تاکہ صارفین کو بہتر بجلی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:’کبھی معافی نہیں مانگوں گی‘، مس یونیورس پاکستان کا ناقدین کو کرارا جواب

یہ بھی پڑھیں