Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

الیکشن کمیشن نے این اے 18 کے ضمنی انتخاب کے لیے فوج طلب کر لی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 18 کے ضمنی انتخاب کے لیے فوج طلب کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کو طلب کرنے کے لیے سیکریٹری دفاع کو خط لکھ دیا، ہری پور میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے سیکریٹری داخلہ کو بھی خط لکھا ہے۔

خط میں پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی سامان کی نقل و حرکت کے لیے خصوصی سیکیورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پرامن انتخابات میں مداخلت کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہونا ہے۔
مزید پڑھٰیں‌:پاکستان میں سولر استعمال کرنے والوں کی تعداد کتنے لاکھ ہے؟

یہ بھی پڑھیں