کراچی(اوصاف نیوز)کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ معیاری دودھ کی فراہمی کی ضمانت ملنے کے بعد قیمت کو مستحکم رکھنے یا اضافے پرغور ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق غیرمعیاری دودھ کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیرِصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلا میں دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے کی مطالبے کو دودھ کے معیاری ہونے کی ضمانت سے منسلک کیا گیا۔
کمشنرکراچی نے واضح طور پر کہا کہ ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو معیاری دودھ کی یقین دہانی کرانی ہوگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز مشترکہ ایس او پی بنائیں گے، اجلاس میں دودھ کا معیار چیک کرنے والی جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ جب تک معیاری دودھ نہیں ملے گا دودھ کی قیمت میں اضافے پر غور نہیں کیا جائےگا، تحریری یقین دہانی کرائیں کہ صارفین کو ملاوٹ سے پاک دودھ فراہم کریں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیری فارمرز کے دودھ کی ٹیسٹنگ کی جائےگی، کم از کم 25 نمونوں کی ریپڈ ٹیسٹنگ کی جائےگی۔
اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی سطح پر دودھ کی فراہمی پر آنے والی لاگت کا تخمینہ لگایا جائےگا۔
مزید پڑھیں:بادل کب برسیں گے ؟


