نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، اس بار وجہ بنا ان کا مہنگا ترین سالگرہ کا تحفہ جس نے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔
نرگس فخری نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے ملنے والی اپنی نئی نیلے رنگ کی لگژری کار رولز روئس کی تصاویر شیئر کیں جو ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی مگر انہوں نے یہ تحفہ نومبر میں سامنے لاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی گاڑی کی وہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں ان کی رولز روئس ان کے شوہر کی رولز روئس کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے۔
ایکتا کپور نے لکھا کہ ٹونی بھائی بہترین ہیں، جبکہ ہدایتکار ترن منسکانی نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹونی، نرگس کو چھوڑو، میری سالگرہ بھی قریب ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے شوہر ٹونی بیگ کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور وہ کاروباری دنیا کی معروف شخصیت ہیں۔ وہ ڈائیوز گروپ کے چیئرمین ہیں اور آسٹریلیا کی وکٹوریہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کر چکے ہیں۔
2006 میں انہوں نے کاروبار کا آغاز کیا اور وقت کے ساتھ اسے عالمی سطح پر پھیلا دیا۔ ان کی کمپنیوں میں الینک، ایٹ ہیلتھ اور اویسس اپیرل شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نا اہلی کی درخواست دائر ؟

