لاہور (اوصاف نیوز) کسانوں کی سہولت کے پیش نظر کسان کارڈ کے واجبات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کسان کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کی آخری تاریخ 25 نومبر 2025 مقرر کی ہے۔
محکمہ زراعت کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ کرنے والے کسان متعدد سرکاری سہولیات سے محروم ہو سکتے ہیں۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ واجب الادا رقم جمع نہ کرانے والے کسان 24 ماہ کی سبسڈی سے محروم ہو سکتے ہیں اور وہ دو بار تصدیقی پیغامات نہیں بھیج سکیں گے۔
کسان بینکوں سے قرض کی سہولت حاصل نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی پودوں کے تحفظ کی سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس کے علاوہ کھاد اور بیج کی اسکیموں میں حصہ لینا ممکن نہیں ہوگا، جبکہ انہیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ دیگر سبسڈی اسکیموں سے بھی باہر رکھا جائے گا۔
حکومت پنجاب نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچنے کے لیے واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ صوبے میں جاری سبسڈیز اور مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:سائبر حملوں سے 2025 میں 18 ارب ڈالر سے زائد ممکنہ نقصان ہوا،کیسپرسکی رپورٹ




