کراچی (اوصاف نیوز) کراچی کنگز نے بھی اپنے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کر دی ہے۔
کراچی کنگز اور پی ایس ایل کے درمیان معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مارکیٹ ویلیو پر کی گئی۔
چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کنگز نے لیگ کا وقار بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، کراچی کنگز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں سیزن سے لیگ فارمیٹ میں 8 ٹیمیں ہوں گی۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ آئندہ دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔ کراچی کنگز 2020 پی ایس ایل کی چیمپئن تھی اور اب بھی سب سے مقبول فرنچائز ہے۔
مزید پڑھیں:سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ !




