چارسدہ (اوصاف نیوز)چارسدہ میں دھند کے باعث ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول صبح 9بجے سے دوپہر2 بجے تک لگیں گے، جمعہ کو اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے بند ہوںگے۔
گزشتہ روز حادثے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ فیصلہ بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے عوامی مفاد میں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک میں تصادم سے 2 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعرات27 نومبر 2025 سونے کے تازہ ترین قیمت

