راولپنڈی (اوصاف نیوز) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سیریز کے آخری میچ میں سری لنکن ٹیم آج شام 6 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان سے ٹکرائے گی۔
پاکستانی ٹیم اپنے پہلے تین میچ جیت کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ سری لنکا کو فائنل میں پہنچنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ تاہم شکست کی صورت میں قسمت کا انحصار سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان نیٹ ریٹ پر ہوگا۔
مزید پڑھیں:پشاور ہائی کورٹ کا ٹک ٹاک کے حوالے سے بڑا فیصلہ




