اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی حکومت نے سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 16 اپریل 2025 سے 30 ستمبر 2025 تک پیٹرول اور ڈیزل پر اضافی لیوی عائد کی، جس کے نتیجے میں حکومت اب تک 66 ارب 13 کروڑ روپے اضافی آمدن وصول کر چکی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر 8 روپے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 7 روپے لیوی نافذ ہے۔ حکومت کا مجموعی ہدف 200 ارب روپے وصول کرنا ہے، جس کی تکمیل کے لیے اضافی ٹیکسز کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس ! جانئےکون جیتا؟




