Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سیاسی منظرنامہ بدلنے والا ہے؟ سہیل آفریدی نے اگلے لائحہ عمل کا عندیہ دیدیا!

پشاور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری اقدامات اٹھائے ہیں، عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ہمارے تحفظات بڑھ رہے ہیں، ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ راولپنڈی میں گورکھپور چوکی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری اقدامات کیے، میں دھرنے میں آنا چاہتی تھی لیکن پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں نے مجھے منع کردیا۔

سہیل آفریدی نے صحافیوں سے سوال کیا کہ کیا آپ کے خیال میں اس حکومت کا کوئی اختیار ہے؟ تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر حکومت سے مذاکرات ہوئے لیکن ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ کہتے ہیں جو 8 فروری کو ہوا، 23 نومبر کو بھی وہی ہوا، سمجھتے ہیں کہ جمہوریت پر سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا، حالیہ ضمنی الیکشن میں 95 فیصد لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے، پنجاب کے عوام نے ووٹ نہ دے کر پی ٹی آئی کے بانی سے اظہار یکجہتی کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات نہ ہونے سے ہمارے تحفظات بڑھ رہے ہیں، بانی کی صحت سے متعلق عالمی میڈیا پر خبریں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں، ان خبروں کے بعد پی ٹی آئی اور کارکنوں میں تشویش بڑھ رہی ہے، تشویش بڑھی تو قوم سڑکوں پر آئے گی، ہم یہاں ملنے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے کسی سے بات نہیں کی کیونکہ انہوں نے کسی سے بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی، صحافی 5300 ارب کی کرپشن پر بات کریں، یہ پیسہ عام آدمی کے ٹیکس کا پیسہ ہے، بے روزگاری آسمان کو چھو رہی ہے، نوجوان پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو لوٹنے والوں سے بھی سوالات پوچھیں گے، اپنے صوبے کا مقدمہ لڑنے کے لیے این ایف سی میں شرکت کروں گا، حکومت 4 بار این ایف سی اجلاس ملتوی کر چکی ہے۔
مزید پڑھیں‌:لیوی میں اضافہ: پیٹرول اور ڈیزل سے اربوں روپے کی آمدن!اہم انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں