واشنگٹن (اوصاف نیوز) امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سیکیورٹی اور اسکریننگ کے لیے موجودہ پروٹوکول کا جائزہ لے رہی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے معیارات کی مکمل تصدیق ہونے پر کارروائی بحال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد سے افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد امریکا میں سیاسی پناہ اور مستقل رہائش کی تلاش میں ہے تاہم موجودہ فیصلے نے ان کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں۔
مزید پڑھیں:سیاسی منظرنامہ بدلنے والا ہے؟ سہیل آفریدی نے اگلے لائحہ عمل کا عندیہ دیدیا!




