امریکہ (اوصاف نیوز) امریکی گلوکار اور نغمہ نگار جیکسن براؤن کے بیٹے اور ہالی ووڈ اداکار ایتھن براؤن 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ایتھن براؤن منگل کی صبح اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے جس کے بعد ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔
جیکسن براؤن نے اپنے بیٹے کی موت کی خبر فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ 25 نومبر 2025 کی صبح جیکسن براؤن اور فلس میجر کے بیٹے ایتھن براؤن اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے اور ان کا انتقال ہوگیا۔ اس مشکل وقت میں براؤن فیملی کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مزید تفصیلات فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔
ایتھن براؤن 1973 میں جیکسن براؤن اور ان کی اہلیہ فلس میجر کے ہاں پیدا ہوئے۔ فیلس میجر نے 1976 میں 30 سال کی عمر میں خودکشی کر لی جس کے بعد جیکسن براؤن کے مطابق ان کا بیٹا ان کی زندگی کا مرکز بن گیا۔
اداکار ایتھن 1974 میں رولنگ اسٹون میگزین کے سرورق پر اپنے والد کے ساتھ بچپن میں نظر آئے۔ بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری میں اپنا کیریئر بنایا۔
وہ انجلینا جولی کے ساتھ 1995 کی فلم ہیکرز میں نظر آئے اور 2004 میں انہوں نے کیٹ ہڈسن کے ساتھ فلم رائزنگ ہیلن میں کام کیا۔ وہ 2002 میں برڈز آف پری کے ایک ایپی سوڈ میں بھی نظر آئے۔
ایتھن براؤن مختلف فیشن مہمات کا حصہ بھی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں پر کارروائی معطل



