وہاڑی (اوصاف نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں اور سزاؤں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس وہاڑی نے ان خلاف ورزیوں کی فہرست بمعہ جرمانہ، سزا اور دیگر قانونی کارروائی کی تفصیلات عوام کے لیے جاری کر دی ہیں۔
نئے آرڈیننس کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ بعض سنگین خلاف ورزیوں پر 6 ماہ تک قید کی سزا بھی رکھی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔
اہم خلاف ورزیاں اور جرمانے
1. حد رفتار سے تجاوز (Overspeeding)
موٹر سائیکل: 2000 روپے
دیگر گاڑیاں: 3000 تا 5000 روپے
2. کم عمر ڈرائیونگ
والدین/سرپرست پر بھاری جرمانہ
گاڑی ضبط
بعض کیسز میں 6 ماہ تک قید
3. بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا
جرمانہ: 2000 روپے
4. سائلنسر کے بغیر گاڑی چلانا / پریشر ہورن
جرمانہ: 2000 روپے
5. غلط پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی
جرمانہ: 2000 تا 3000 روپے
6. بغیر نمبر پلیٹ گاڑی/موٹر سائیکل چلانا
جرمانہ: 2000 روپے
گاڑی بند کرنے کا اختیار بھی شامل
7. کالے شیشے (Tinted Glass) استعمال کرنا
جرمانہ: 2000 روپے
8. گاڑی میں غیر قانونی لائٹس، آف روڈ لائٹس یا ہائی بیم کا غلط استعمال
جرمانہ: 2000 تا 3000 روپے
9. ٹریفک پولیس کے حکم نہ ماننا / بدتمیزی
جرمانہ: 2000 روپے
ممکنہ قانونی کارروائی
کچھ سنگین خلاف ورزیوں پر قید کی سزا
کئی خلاف ورزیوں پر صرف جرمانہ ہی نہیں بلکہ 6 ماہ تک قید کی سزا بھی رکھی گئی ہے، جن میں شامل ہیں:
کم عمر ڈرائیونگ کروانا
تیز رفتاری سے حادثہ کرنا
نشہ آور حالت میں گاڑی چلانا
جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال
پولیس کا پیغام
ڈسٹرکٹ پولیس وہاڑی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ قوانین میں تبدیلی کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی اور بہتر شہری ماحول فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر ملک کو بدنام کر رہی ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے: عطا تارڑ

