Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی(اوصاف نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے اہم ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، جس میں بالخصوص دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری سطح پر رابطے، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام پر توجہ مرکوز رہی۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے دفاع اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مصری وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کو ملکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں مصر کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اہم ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علاقائی سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف میں سینئر وکلاء کے درمیان اختلافات

یہ بھی پڑھیں