( اوصاف نیوز )محکمہ موسمیات نے بارش اور اور برفباری کے بارے میں پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں دھند اور اسموگ رہنے کی توقع ہے۔
جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور اور گرد و نواح میں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:اساتذہ کیلئے بڑی خبر ، حکومت کا اہم فیصلہ




