نئی دہلی (اوصاف نیوز) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سیاسی رہنما جیا بچن ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا بچن نے اپنی نواسی نویا نویلی نندا کو شادی کے تصور کو دقیانوسی تصور قرار دیتے ہوئے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سینئر اداکارہ نے ‘وی دی ویمن’ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ موجودہ دور میں شادی کا تصور اپنی اہمیت کھو چکا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ مستقبل میں میری پوتی نوییا نویلی نندا کی شادی ہو۔
تقریب کے دوران جب جیا بچن سے شادی کی قانونی اہمیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہیں زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
اس کے ساتھ ہی جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر نویہ نے بھی ان کی طرح شادی کے بعد اپنا کریئر چھوڑ دیا تو کیا وہ اعتراض کریں گی؟ جس پر اس نے صاف کہہ دیا، ‘میں نہیں چاہتی کہ نویا شادی کرے۔’
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آج کے نوجوان ہر معاملے میں خودمختار ہیں۔ انہوں نے شادی کو لڈو سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لڈو ہے جسے جو کھائے گا وہ پچھتائے گا اور جو نہیں کھائے گا وہ بھی پچھتائے گا۔
واضح رہے کہ 2020 میں امریکا سے گریجویشن کرنے والی 27 سالہ نویا نویلی نندا نے آرا ہیلتھ کے نام سے ایک ٹیک پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔ وہ جیا بچن اور امیتابھ بچن کی پوتی اور ابھیشیک کی بھانجی ہیں۔ اس کے بھائی آگستیہ نندا نے ایک سال قبل اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا، جب کہ اس کے والد نکھل نندا، جن کا تعلق دہلی سے ہے، ایک صنعت کار ہے۔
مزید پڑھیں:اسپین ویزہ اسکینڈل میں نئے انکشافات : ایجنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب، شہری شدید پریشان





