پشاور (اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کے 3 ہزار ارب روپے سے زائد کے مقروض ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مستقبل میں مزید اقدامات کیے جائیں گے، ضم کیے گئے اضلاع میں خصوصی افراد کے لیے بسوں کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے، ہم خصوصی افراد کے لیے بسیں اور وہیل چیئر فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہمارے قائد شوکت خانم ہسپتال بنا رہے تھے تو پوری پاکستانی قوم نے اپنا حصہ ڈالا اور آج شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کے مریض زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے 3 ہزار ارب روپے سے زائد کے مقروض ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، ہم اپنے وسائل سے غریب عوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ 18 سال تک کی عمر کے یتیموں کو رقم دیں گے۔احساس امید کارڈ کے تحت یتیموں کو 1000 روپے دیے جاتے ہیں۔ 5,000 ماہانہ۔
مزید پڑھیں:پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری

