Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کرنے کے اعلان کے بعد اب لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ جیا بچن کا متنازع بیان سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں