Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بڑی خوشخبری !یو اے ای صدر کا اہم اعلان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایات پر 1435 اماراتی شہریوں کے کل 475.154 ملین درہم یعنی 36 ارب روپے سے زائد کے قرضے معاف کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کا یہ اقدام شہریوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے، فلاح و بہبود، خاندانی استحکام کو یقینی بنانے اور وسیع تر سماجی ترقی میں حصہ ڈالنے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ قرضوں کی معافی کی سہولیات انسانی اور طبی معاملات، کم آمدنی والے قرض لینے والوں، مرحومین، کم آمدنی والے ریٹائر ہونے والوں اور بزرگ شہریوں کو فراہم کی گئی ہیں۔ بینکوں سے قرض کی ادائیگی سخت قانونی اور ریگولیٹری معیارات کے مطابق کی جاتی ہے، جو ہر قرض کی نوعیت اور مقصد کو مدنظر رکھتے ہیں، اور بنیادی ضروریات کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس مہم میں شامل 19 بینکوں اور اداروں کی فہرست میں ابوظہبی کمرشل بینک گروپ، امارات این بی ڈی، فرسٹ ابوظہبی بینک، ابوظہبی اسلامی بینک، مشریق بینک، راک بینک، شارجہ اسلامی بینک، دبئی اسلامی بینک، ای اینڈ اے، یونائیٹڈ عرب بینک، عرب بینک برائے سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت (المصراف بینک، المصراف بینک، دوبئی) فنانس، امارات اسلامی بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، نیشنل بینک آف ام القوین اور سٹی بینک۔
مزید پڑھیں‌:خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن ہونا نہیں ، بلکہ ہو جائے گا ،سینٹر فیصل واوڈا

یہ بھی پڑھیں