Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

بڑی خوشخبری ! سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لاہور (اوصاف نیوز) لاہور میں سولر انرجی سیکٹر میں عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے، مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

شہریوں اور کاروباری اداروں کو بجلی کے بلوں میں کمی اور صاف توانائی کے استعمال کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پانچ سے پندرہ کلو واٹ تک کے سولر سسٹم کی قیمت میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

پانچ کلو واٹ سسٹم کی قیمت اب 550,000 روپے ہے جبکہ سات کلو واٹ سسٹم کی قیمت 625,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دس کلو واٹ سسٹم کی قیمت 1,050,000 روپے ہے اور بارہ کلو واٹ سسٹم کی قیمت بھی 1,050,000 روپے ہے۔ سب سے بڑے سسٹم یعنی پندرہ کلو واٹ کی قیمت 1,300,000 روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کے لیے ہیں، یعنی ایسے سسٹمز جو براہ راست گرڈ سے جڑے ہوں، جب کہ ہائبرڈ سسٹمز کے لیے صارفین کو اضافی بیٹریوں کے لیے بھی ادائیگی کرنی پڑے گی، جو توانائی کے ذخیرہ کے لیے ضروری ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی شہریوں کے لیے بجلی بچانے کا سنہری موقع ہے۔ یہ اقدام حکومت کی پالیسیوں اور درآمدی لاگت میں کمی کے بعد ممکن ہوا ہے جس سے گھریلو اور تجارتی صارفین دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

شمسی توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے نہ صرف بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے
مزید پڑھیں‌:بھارتی کامیڈین کپل شرما کا بڑا اعتراف سامنے آگیا!

یہ بھی پڑھیں