پشاور(اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہو گئی، اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں مختلف اہم محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز اور سربراہان کو تبدیل کردیا گیا، متعدد افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، پالیسی پر عملدرآمد اور انتظامی اصلاحات کے لیے نئی ٹیم سامنے آگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسعود احمد کو سیکرٹری انڈسٹریز سے ہٹا کر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، محمد جاوید مروت کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کمشنر مردان ڈویژن، داؤد خان کو سیکرٹری پی ایچ ای سے ہٹا کر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح عطا الرحمان کو ممبر بورڈ آف ریونیو ون سے سیکرٹری حج و مذہبی امور، ظریف المنی کو ایم ڈی ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز، محمد آصف کو سپیشل سیکرٹری خزانہ سے ہٹا کر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ایاز کو سیکرٹری آبپاشی سے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سپیشل سیکرٹری تعلیم عبدالباسط کو سیکرٹری آبپاشی، ایئر فورس ریٹائرڈ عامر سلطان ترین کو سیکرٹری خزانہ کا عہدہ سنبھال کر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بنا دیا گیا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ کامران احمد کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے سیکرٹری خزانہ، محمد زبیر کو سیکرٹری انرجی اینڈ پاور سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے، مسعود یونس اب سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی بجائے سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جنید خان کو ڈی جی مائنز اینڈ منرلز سے ہٹا کر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا گیا ہے، محمد ضیاء الحق کو سیکرٹری آئی پی سی سے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سعادت حسن کو سیکرٹری سپورٹس سے سیکرٹری ثقافت و سیاحت تعینات کر دیا گیا ہے۔
سہیل خان کو ڈی جی ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی سے تبدیل کر کے سیکرٹری ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن لگا دیا گیا ہے، یوسف رحیم کو سیکرٹری ریلیف سے واپس لے کر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ثاقب رضا اسلم، سیکرٹری اوقاف عنایت اللہ وسیم، سیکرٹری لائیو سٹاک طاہر اورکزئی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسرار کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے واپس لے کر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے، کمشنر مالاکنڈ عابد وزیر کو سیکرٹری انڈسٹریز، نثار احمد کو کمشنر مردان سے تبدیل کر کے سیکرٹری انرجی اینڈ پاور لگا دیا گیا ہے۔
اسی طرح کمشنر ڈی آئی خان ظفرالاسلام کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات محمد آصف کو ڈی جی مائنز اینڈ منرلز تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بڑی خوشخبری ! سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی


